جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

انسانی عقل کو حیران کر دینے والا واقعہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز نت نئی دلچسپ اور سبق آموز ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر اب کی بار جس واقعے کی ویڈیو سامنے آئی  اُسے دیکھ کر  صارفین ششدر رہ گئے۔

چینی نشریاتی ادارے چائنا ڈیلی کی جانب سے سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر ایک سبق آموز ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہنس کو دو چیتوں سے لڑتے اور انہیں وہاں سے بھگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو چین کے صوبے ہوبے میں واقع چڑیا گھر کی ہے، جس میں دو چیتے چلتے ہوئے آئے تو اکیلے ہنس نے اُن پر حملہ کردیا۔

ہنس نے اس قدر جارحانہ انداز سے حملہ کیا کہ دونوں چیتوں کو وہاں سے فرار ہونا پڑا، حیران کن طور پر دونوں چیتوں کی جانب سے ہنس پر جوابی حملہ نہیں کیا۔ ہنس نے جب چیتے کو واپس آتے دیکھا تو دوبارہ اُن پر حملہ کیا۔

اس طرح کے واقعات کے بارے میں آپ نے یقیناً  کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کیونکہ چیتے جیسا خونخوار جانور کسی سے ڈرتا نہیں بلکہ اُسے خود سب کے لیے خوف کی علامت  سمجھا جاتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ انسانی عقل کو حیران کردینے والا واقعہ ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں