اشتہار

پورے جسم پر بال، عجیب الخلقت آبی مخلوق، ویڈیو ہرطرف پھیل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی خاتون تیراک نے جھیل میں ایسی عجیب الخلقت مخلوق دیکھی جس نے ناصرف اُنہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی دنگ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سوسین نامی تیراک نے جھیل کی تہہ میں رینگتے ہوئے دو عجیب وغریب آبی مخلوق دیکھے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

رپورٹ کے مطابق پورے جسم پر بال رکھنے والی یہ ‘ہیری فروگ فش’ نامی مچھلیاں ہیں۔ 64 سالہ امریکی خاتون کو ہیری فش ورتھ لگون نامی جھیل میں نظر آئیں۔

- Advertisement -

تیراک کا کہنا ہے کہ ان نایاب مچھلیوں کو دیکھنا میرے لیے باعث مسرت ہے، یہ دونوں تیرنے کے بجائے زمین پر پروں کی مدد سے رینگ رہی تھیں۔ ان میں سے ایک مچھلی حاملہ بھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فروگ فش پانی کی تہہ میں رہ کر اپنا شکار کرتی ہیں، یہ حجم کے لحاظ سے اپنے سے بڑی مچھلیاں بھی نگل سکتی ہیں، ان مچھلیوں کو تلاش کرنا عموماً مشکل ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں