اشتہار

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کلنگ فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ کالنگ سروس متعارف کرادی۔

ویب بیٹا انفو  کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جلد صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر کے سروس کی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد وہ یہ سہولت استعمال کرسکیں گے۔

- Advertisement -

کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے مارچ میں آزمائشی طور پر متعارف کرائے جانے والے فیچر کے بعد صارفین نے سوال کرنا شروع کیے تھے کہ جب اُن کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی، کیا تب بھی وہ کمپیوٹر کی مدد سے کال کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ’اگر دوران کال صارف کے موبائل میں انٹرنیٹ چلنا بند ہوجاتا ہے تب بھی کمپیوٹر پر کال منقطع نہیں ہوگی بلکہ  معمول کے مطابق چلتی رہے گی‘۔

ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ کالز کس طرح کی جاسکتی ہیں؟

اس کے لیے ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے نئے ورژن کی ضرورت ہوگی۔

اگر کوئی لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے تو اُسے ہیڈ فون کی ضرورت نہیں، لیپ ٹاپ میں مائیک اور اسپیکر کا ہونا لازمی ہے۔

عام کمپیوٹر پر استعمال کرنے والے صارف کو مائیک والے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی۔

اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا، اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں