جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل جرمنی کے دورے پرروانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جرمن وزیرخارجہ کی دعوت پر شاہ محمودقریشی کل  جرمنی کے دورہ پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران  دوطرفہ تعاون بڑھانےپر بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزیرخارجہ کی دعوت پر شاہ محمودقریشی 11سے 13 اپریل تک جرمنی کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں وزرائےخارجہ دوطرفہ تعاون بڑھانےپر بات چیت کریں گے جبکہ وزیرخارجہ کی جرمن ہم منصب سے وفد کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کاجائزہ لیں گے اور تجارت،سرمایہ کاری،صحت،دفاع، تعلیم، سیاحت کے شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منارہےہیں ، یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی موجودہیں، جرمن وزیرخارجہ نےمارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں