اشتہار

ساتھی کی موت پر دی راک کا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن اور معروف ریسلر (دی راک) نے امریکا کے معروف گلوکار و اداکار ڈی ایم ایکس کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

واضح رہے کہ ڈی ایم ایکس کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایک روز قبل گلوکار و اداکار دورانِ علاج دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

ڈی ایم ایکس کے اچانک انتقال نے جہاں اہل خانہ کو غمزدہ کیا وہیں ساتھی اداکار اور مداحوں کو بھی بڑا دھچکا لگا۔ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے، جلد انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کی یقین دہانی کے بعد اہل خانہ، ساتھی فنکار اور مداح مطمئن ہوگئے تھے مگر ایک روز قبل وہ سب کو الوداع کہہ گئے۔ اہل خانہ نے بھی ڈی ایم ایکس کی موت کی تصدیق کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therock (@therock)

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے مشہور امریکی گلوکار اور اداکار ڈی ایم ایکس کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈوین جانسن نے ڈی ایم ایکس کی تصویر لگاتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ڈی ایم ایکس کی موت کا سُن کر مجھے بہت برا لگا، مجھے امید تھی کہ اُن کی طبیعت بہتر ہوجائے گی اور ہم جلد اُن کی آواز سنیں گے مگر یہ خواہش ادھوری رہ گئی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں