اشتہار

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا ‏جائے گا۔ بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ٹورنامنٹ ‏کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا نیا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:‏

(نوٹ: تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ‏ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا)۔

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)‏
‏2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)‏
‏3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)‏
‏4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ‏‏(نائٹ)‏
‏6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)‏
‏7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)‏
‏9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)‏
‏11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)‏
‏12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)‏
‏14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)‏
‏17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)‏
‏18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)‏
‏20 جون: فائنل (نائٹ)‏

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچزکا انعقاد ایک ‏محفوظ ماحول میں کرنا چاہتا ہے اور اس عمل کو یقینی بنانے کے لیےاس نے ایک حکمت عملی ‏اپنارکھی ہے، جس کے تحت پی سی بی عالمی سطح پر پہچان رکھنے والی ایک ایسی کمپنی کی ‏تقرری کے آخری مراحل میں ہے کہ جو کوویڈ 19سے پاک بائیو سیکیور ماحول کی تیاری اور اس کا ‏جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر رسپانس کی ماہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں