اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کئےجانےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی جارہی ہے اور وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان ‏تبدیل کئےجانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فوادچوہدری کو پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران ‏خان کی مشاورت جاری ہے۔

مشاورت مکمل ہونے پر وزیراعظم وزیر اطلاعات کا فیصلہ کریں گے اور جلد ہی اس کا اعلان متوقع ‏ہے۔ ‏

شبلی فراز نے سینیٹر منتخب ہونےکے بعدتا حال وفاقی وزیر کا حلف نہیں اٹھایا اور وفاقی وزیر ‏اطلاعات کی عدم موجودگی میں فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق میڈیا کو ‏بریفنگ دے رہے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں