لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 4 میچوں پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میدان مارا اور اب دوسرا میچ شاہینوں کے لیے امتحان ہے۔ جوہانسبرگ میں ریکارڈ چیس کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
تاہم وونڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے، حریف ٹیم نے پاکستان کے خلاف 4 میچز کھیلے اور 3 جیتے۔ جبکہ دوسرے مقابلے کے لیے پاکستان کے وننگ کامبی میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
رضوان نے پاکستان کو کامیابی دلوادی، جنوبی افریقہ کو شکست
یاد رہے کہ 10 اپریل کو محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔ محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔