مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معافی کس بات کی مانگیں، پیپلزپارٹی مضحکہ خیزباتیں نہ کرے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کیلئےاسٹیبلشمنٹ سےحمایت لی گئی ہماری نظرمیں پیپلزپارٹی اپنی زبان سےپھرگئی ہے، آپ کےبھی دائیں بائیں کون لوگ کھڑےہیں بہت کچھ بتاسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہیےتھالیکن شوکاز پھاڑ دیا تو مطلب جواب آگیا، پی ڈی ایم اجلاس ہوگاجس میں مستقبل کےفیصلےہوں گے، پیپلزپارٹی پراعتمادختم ہو گیا تو اتحاد کا مقصدہی ختم ہو گیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کو بلایا جائےگا، اعظم تارڑ پر اعتراض تھاتوایک وٹس ایپ پیغام ہی بھیج دیتے، پی ڈی ایم ایک تحریک اورایک مقصدہےجوجاری رہےگی، جوبھی پی ڈی ایم چھوڑے گا اپنانقصان کرےگا، میری خواہش ہےپی ڈی ایم میں تمام جماعتیں شامل ہوں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوبتاناتھاان کی سی ای سی کافیصلہ کیاہے، پیپلزپارٹی کےسی ای سی فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلاناتھا، پی ڈی ایم کےفورم پرفیصلہ ہواتھاپیپلزپارٹی نےاپنی زبان توڑی، مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم کااجلاس طلب کرنےکافیصلہ کریں گے پیپلزپارٹی کو غلط فہمی چھوڑ دینی چاہیےپی ڈی ایم 10 جماعتوں نےبنائی تھی۔