اشتہار

پیپلزپارٹی ، اے این پی نمائندوں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سےنکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم عہدوں پر تحریری استعفے جمع کرائے جانے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا گیا، آج پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے عہدیداران کے تحریری استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھجوائے گئے۔

پیپلز پارٹی کے اس اقدام کے پیپلزپارٹی اور اے این پی نمائندوں کو پی ڈی ایم کےواٹس ایپ گروپ سےنکال دیا گیا ہے، یوسف گیلانی، راجہ پرویز ،شیری رحمان، قمر زمان کائرہ کو گروپ سےنکالا گیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ اے این پی کے میاں افتخار کو بھی گروپ سے نکالا گیا، گروپ ایڈمن احسن اقبال نے چاروں افراد کو گروپ سے نکالا گیا۔

پیپلز پارٹی اور این اے پی کو پی ڈی ایم کے اہم اجلاس کے بعد واٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا، اجلاس آج مولانا فضل الرحمان نے طلب کیا تھا، جس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے علاوہ اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم برقرار ہے اور رہے گی ، آخری دم تک عوام کیساتھ ہیں، پارٹی اپنی جگہ کھڑی ہوتی ہے ، افراد آتے جاتے رہتے ہیں، جومیرے ساتھ کھڑے ہیں ان سےکہتا ہوں بیان بازی میں نہیں پڑنا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ میراخیال ہے کہ پیپلزپارٹی نے بہت زیادتی کی ہے، ہمیں توقع نہیں تھی کہ وہ باپ کو باپ بنائیں گے، انھوں نے خود کو علیحدہ کیا ہے ہم انھیں موقع دےرہےہیں، آج بھی ان کےلئے موقع ہے کہ اپنےفیصلے پر نظرثانی کریں، موقع ہے فیصلوں پر نظرثانی کرکےپی ڈی ایم سے رجوع کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ انھوں نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کیا، پی پی کے اراکین نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے بھجوادیئےہیں، اب بھی کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنے فیصلوں پرنظرثانی کریں پی ڈی ایم آپ کی بات سننےکوتیارہے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں