اشتہار

آصف علی قومی ٹیم پر بوجھ بننے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم پر بوجھ بننے لگے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کا ٹیم میں ہونا قومی ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگا، مسلسل ناکامی کے باعث آصف علی کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

آصف علی کو ٹیم میں پاور ہٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی دونوں ہی فارمیٹ میں ناکام ثابت ہوئے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق پہلی بار آصف علی کو فیصل آباد کی ٹیم میں لائے پھر انہیں سپورٹ کیا اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں لیا گیا پر اب ان کی ناقص کاکردگی سے خود مصباح الحق بھی پریشان ہیں۔

ٹی ٹوینٹی اسپیشلسٹ آصف علی کی اس فارمیٹ میں ایک نصف سنچری بھی نہیں ہے، 26 میچز کھیل کر ان کا سب سے نمایاں اسکور 41 رنز ہے۔

آصف علی 13 میچز میں ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 127 ہے مگر اوسط صرف 17 رنز کی ہے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین ورلڈ کپ میں ناکام ہوئے پھر انہیں سعود شکیل کی جگہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن وہ دونوں میچ ہی ناکام رہے، پروٹیز کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوینٹی میں انہیں موقع نہیں ملا، ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی میچز میں ان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں