تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

خاتون پولیس افسر کی ہلاکت پر شوہر کو 80 لاکھ روپے خون بہا مل گیا

نئی دہلی : عدالت نے موٹر سائیکل کی ٹکر سےہلاک ہونے والی خاتون پولیس افسر کے شوہر کو 80 لاکھ روپے خون بہا ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں اس وقت پیش آیا جب مشرقی بورویلی میں لگے ناکے پر تعینات خاتون سب انسپکٹر نندنی نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی۔

26 سالہ خاتون افسر نے 19 سالہ موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر رُکنے کا اشارہ دیا تاہم وہ رُکنے کے بجائے افسر کو روندتے ہوے نکل گیا۔

موٹر سائیکل کی ٹکر سے سب انسپکٹر نندنی شدید زخمی ہوئیں جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں استپال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

خاتون پولیس افسر کے شوہر پاٹیل نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور خون بہا کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، بالاآخر 9 سال بعد عدالت نے مقتولہ  سب انسپکٹر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے شوہر پاٹیل کو 80 لاکھ روپے خون بہا ادائیگی کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ ناکہ بندی پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون سب انسپکٹر کی ہلاکت کا واقعہ جنوری 2012 میں پیش آیا تھا جس کا فیصلہ عدالت نے 2021 میں 9 سال بعد سنایا ہے۔

Comments

- Advertisement -