تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی پہلی سنچری جڑ دی

سنچورین: جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، بابر اعظم، محمد رضوان اور احمد شہزاد کے بعد تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے 49 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ نمبر ون رینکنگ حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اپنے کھیل میں نکھار لانے کے لئے ہمیشہ انضمام الحق،محمدیوسف جیسےکھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ گیند کو لیٹ کھیلنا کین ولیمسن سےسیکھا جبکہ ویرات کوہلی نے نیٹ سیشنز میں میچ سینیریو کی پریکٹس کا مشورہ دیا، نیٹ سیشن میں اچھی بیٹنگ نہ ہوسکےتوسارا دن برا گزرتا ہے۔

امام الحق کو دئیے گئے انٹرویو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس سفر میں میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا کہ اگر کسی میچ میں غلط کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوجاتا ہوں تو والد صاحب کی جانب سے ڈانٹ پڑتی ہے۔

Comments

- Advertisement -