اشتہار

بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے 18 کروڑ واپس نہ کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پولیس نے غلطی سے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے ساڑھے 18 کروڑ روپے نہ لوٹانے پر تھانے میں ملازمت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے اکاؤنٹ میں مونٹری فنڈ کے کروڑوں روپے غلطی سے منتقل ہوئے تھے جسے خاتون نے فوری طور پر دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا تاکہ بینک یہ رقم واپس نہ لے سکے۔

بینک نے غلطی کا علم ہونے پر خاتون سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اس نے رقم دینے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ رقم کا بڑا حصہ نئی گاڑی اور گھر خریدنے پر جب کہ بقیہ رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرچکی تھی۔

- Advertisement -

رقم واپس نہ کرنے والی خاتون کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر نوکری سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں