اشتہار

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی سالگرہ بھولنے پر اہلیہ ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے شادی کی سالگرہ ایک دن بعد یاد آنے اور تاخیر سے مبارک باد دینے پر سوشل میڈیا پر اہلیہ ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ثانیہ سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’غلطی سے مسٹیک ہوگیا، ہمیشہ کی طرح ایک دن تاخیر سے سالگرہ کی مبارک باد۔‘

- Advertisement -

شعیب نے اپنے ٹویٹ میں ثانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تم سے محبت ہے۔‘ انہوں نے ٹویٹ میں بیگم کے لیے ’بے غم‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے تھے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے اچھے اور بُرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’انشاءاللّہ! میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔‘

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں