اشتہار

حرا مانی نے روزے کی حالت میں کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے مداحوں کو ماہ صیام میں روزہ رکھ کر غصہ کم کرنے اور صبر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز مختلف شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیں اور خصوصی پیغامات شیئر کیے، ایسے میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ روزے میں غصہ کم کریں اور صبر کریں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ’آپ سب کو پہلا روزہ مبارک ہو۔‘

- Advertisement -

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بس غصہ کم کرنا ہے اور صبر کرنا ہے کیونکہ روزہ صرف آپ کا نہیں سامنے والے کا بھی ہے۔‘

یاد رہے کہ حرا مانی کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ‏تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں، وہ اپنی تصاویر بالخصوص انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں