اشتہار

نوجوان کی چند دنوں میں ایک ہی خاتون سے 4 بار شادی، لیکن کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

تائپے: تائیوان میں ایک شخص نے شادی کے موقع پر معاوضے کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں کے لیے 37 دن میں چار شادیاں کر ڈالیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کے قانون کے تحت کسی بھی شخص کو شادی کے وقت کام سے 8 چھٹیاں دی جاتی ہیں اور ادارہ اس شخص کو ان چھٹیوں کا معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی پہلی شادی پر ملنے والی چھٹیوں کے آخری روز اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اگلے ہی دن دوسری شادی کرکے قانون کے تحت ایک بار پھر 8 چھٹیاں طلب کرلیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس نوجوان نے چھٹیوں میں توسیع کے لیے ایک ہی خاتون سے 37 دن کے اندر 4 بار شادی کی اور اسے تین مرتبہ طلاق دی اور متعلقہ شخص معاوضے کے ساتھ 32 چھٹیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

نوجوان نے طلاق کے اگلے ہی دن اسی عورت سے شادی کرکے بینک سے چھٹیاں طلب کیں تو کلرک کی چالاکی کو سمجھتے ہوئے بینک نے مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا۔

جس کے بعد کلرک نے بینک کے خلاف لیبر کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کلرک نے بینک پر قانون توڑنے کا الزام عائد کیا۔

بعدازاں لیبر بیورو کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوا اور ثابت ہوا کہ بینک نے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر بینک کے مالک پر 700 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تاہم بینک کی جانب سے جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملازم نے چھٹیوں اور معاوضے کے لیے 4 بار ایک ہی خاتون سے شادی کرکے دھوکا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں