اشتہار

دومرتبہ مردہ قرار دیا گیا کورونا مریض زندہ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : دو مرتبہ مردہ قرار دیا جانے والا کرونا مریض زندہ نکلا، اسپتال انتظامیہ نے اپنےجھوٹ  کوسچ ثابت کرنے کےلیے اہل خانہ کو کسی دوسرے شخص کی لاش تھما دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز  سے مسلسل اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی محکمہ صحت کا عملہ انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرونا مریضوں کو زبردستی مردہ قرار دے رہا ہے۔

ایسا ہی ایک اور المناک واقعہ  پیش آیا جہاں اٹل بہاری واجپئی اسپتال کی انتظامیہ نے کرونا میں مبتلا شخص کی حالت خراب ہونے پر اہل خانہ کو موت کی اطلاع دے دی۔

- Advertisement -

مریض کے دم توڑنے کا سن کر اہل خانہ فوری اسپتال پہنچے جہاں کرونا وارڈ میں کام کرنے والی نرس نے انہیں بتایا کہ مریض ابھی زندہ ہے لیکن حالت تشویش ناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریض سے متعلق غلط خبر دینے پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ سے سوال کیا تو ڈاکٹروں نے مریض کے گلے کا فوری آپریشن تجویز کیا، جس پر اہل خانہ کی اجازت سے اگلے روز مریض کا آپریشن کیا گیا۔

اسپتال عملے نے اگلے روز پھر اہل خانہ کو فون کرکے اطلاع دی کہ مریض دوران آپریشن دم توڑ گیا جس پر اہل خانہ نے مریض کی لاش طلب کی اور چہرہ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ اسپتال عملے نے کسی دوسرے شخص کی لاش تھما دی ہے جب کہ مریض ابھی زندہ ہے البتہ حالت تشویش ناک ہے۔

اہل خانہ نے واقعے کی شکایت درج کرائی تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی جب کہ وزیر صحت نے محکمہ صحت کو کرونا مریضوں کے بہتر علاج سے متعلق ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

بھارت میں اسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیے جانے پر شہریوں کی جانب سے محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے سفاک وارڈ بوائے کے آکسیجن نکالنے پر کرونا مریض کی دردناک موت

خیال رہے کہ گزشتہ روز ممبئی سے 850 کلومیٹر چندراپور میں واقع اسپتال کے سفاک وارڈ بوائے نے کرونا میں مبتلا اسکول ٹیچر کی آکسیجن مشین نکال دی تھی جس کی وجہ سے مریض تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں