تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

وزیراعظم کو ترک صدر کا فون، افغانستان سے امریکی انخلا پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ‏رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلیفونک ‏رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کےامور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صوتحال پر بھی بات چیت کی، امریکا کی ‏جانب سے افغانستان سے فوجی انخلا کے اعلان پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے افغانستان میں تنازعہ کےسیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ‏انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے، امریکا طالبان امن معاہدے میں پاکستان ‏کااہم کردارہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت کواس ‏وسیع اور جامع موقع سےفائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں ترکی کےکردار کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان ‏میں امن، استحکام کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرتےرہیں گے۔

Comments

- Advertisement -