تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عالمی ریکارڈ کی حامل لڑکی نے 12 سال بعد بال کیوں کٹوائے؟ جانیے

نئی دہلی : دنیا میں سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ رکھنے والی دوشیزہ نے 12 برس بعد اپنے بال کٹوا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موداسہ سے تعلق رکھنے والی نیلانشی پٹیل نامی لڑکی نے کم عمری میں تین ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں اور تینوں ریکارڈ بالوں سے متعلق ہیں۔

انہوں نے حالیہ ریکارڈ جولائی 2020 میں بنایا جب ان کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ 6.7 انچ تھی تاہم اب انہوں نے نو ماہ بعد اپنے بال کٹوا دئیے ہیں۔

نیلانشی پٹیل نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں نئے بالوں کے ساتھ کیسی نظر آؤں گی لیکن میں پرجوش ہوں اور گھبرا بھی رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : اٹھارہ سالہ لڑکی کے 6 فٹ 7 انچ لمبے بال

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی لڑکی نے تین مرتبہ عالمی ریکارڈ جیتنے والے بال کٹوانے کے بعد انہیں چوما جب کہ والدہ نے بال کٹوانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -