اشتہار

سعودی عرب: دی لائن سٹی پراجیکٹ میں ٹرانسپورٹ کا نظام دنیا کیلئے مثالی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نیوم سٹی ٹرانسپورٹ کے چیئرمین فلیورین لنرٹ کا کہنا ہے کہ دی لائن سٹی پراجیکٹ میں ٹرانسپورٹ کا نظام دنیا کے لیے مثالی ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلیورین لنرٹ نے کہا کہ لیوم کے دی لائن سٹی کا ٹرانسپورٹ کا نظام دنیا کے لیے ماحول دوست بھی ثابت ہوگا، اس کے تحت رہن سہن کے لیے کھلے میدان چھوڑے جائیں گے، جبکہ شہر کے باشندوں کی یومیہ ضروریات پوری کرنے کے لیے کمیونٹی سینٹرز مکانات کے قریب قائم کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس شہر کی خاص خوبی یہ ہوگی کہ اس کے باشندوں کو چہل قدمی کے وسیع امکانات نصیب ہوں گے، گھنے سبزہ زار ہمارے پلان کا حصہ ہے۔ ماحول دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

نیوم سٹی میں سعودی خواتین کے سیاحتی وفد کی آمد

نیوم سٹی ٹرانسپورٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دی لائن سٹی کا ڈیزائن دنیا کے تمام ملکوں کے شہروں کے لیے موزوں ہوگا، 500 ارب ڈالر کی لاگت سے مملکت کے عظیم الشان شہر نیوم میں ٹرانسپورٹ کے وسائل پورے علاقے کے لیے مثالی ہوں گے، یہ شہر شمال مغربی علاقے میں بحیرہ احمر پر قائم کیا جارہا ہے۔

فلیورین لنرٹ نے مزید کہا کہ گلوبلائزیشن کا تقاضہ ہے کہ نئے انداز کے شہر بسائے جائیں۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوری میں دی لائن سٹی پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں