اشتہار

ویویک اوبرائے نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے جس کے بعد نام کی مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ان جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا بیان سامنے آگیا۔

- Advertisement -

ویویک اوبرائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’چنائے کے اسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ممبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ بالکل صحت مند اور محفوظ ہوں۔‘

ویویک اوبرائے نے کہا کہ ’تامل اداکار ویویک کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا اور میں اس موقع پر اداکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار ویویک کو جمعے کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُنہیں چنائے کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح 4 بج کر 45 منٹ پر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں