اشتہار

کیا کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین ہر سال لگوانا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: دنیا بھر کورونا کے وار جاری ہیں وہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین بھی لگائی جاری ہے تاہم اب طبی حلقوں میں یہ بحث کی جارہی ہے کہ کیا زندگی میں ایک مرتبہ ویکسین لگوانا کافی ہوگا یا پھر کسی بھی انسان کو ایک سے زائد مرتبہ ویکسینیشن کی ضرورت ہوگی؟

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف موثر ویکسینیشن کے پیش کرنے کے بعد حال ہی میں سامنے آنے والے بعض بیانات اس ضمن میں تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی تیسری ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ خوراک دوسری خوراک کے تقریباً 12 ماہ بعد لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

فائزر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ بورلا کے مطابق لوگوں کو دوسری خوراک کے 12 ماہ بعد تیسری خوراک کی ضرورت ہوگی۔

امریکی نیوز نیٹ ورک سی این بی سی کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کو ہر سال ویکسینیشن کی ضرورت ہو۔

قبل ازیں فائزر اور بایو این ٹیک کمپنیوں کا کہنا تھا کہ دو خوراکوں پر مشتمل ان کی مشترکہ ویکسین پہلی خوراک کے بعد کورونا کے خلاف 91 فیصد اور دوسری خوراک کے بعد کورونا کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں