جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حبا بخاری کی نعت پڑھنے کی ویڈیو مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی نعت پڑھنے کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔

ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں نعت ’میں تو پنجتن کا غلام ہوں‘ پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

حبا بخاری کی نعت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انتہائی عاجزی کے ساتھ نعت پڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب چھٹی کلاس میں تھیں تب اسکول میں ںعتیہ مقابلے میں حصہ لیا کرتی تھیں اور انہیں جب سے ہی نعت پڑھنے کا بہت شوق ہے۔

مداح حبا بخاری کو شو میں نعت پڑھتے ایک نئے انداز میں دیکھ کر حیران رہ گئے، اپنے ردعمل میں مداح حبا بخاری کی خوبصورت آواز میں نعت پڑھنے کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے بہت کم عرصے میں ہی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرکے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک خاص مقام بنا لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں