تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اچھی خبر، سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط ایک گرام سونا 214 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 187.25 ریال ریکارڈ ہوئی۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں ہمیشہ کی طرح سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کی طلب رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا مملکت میں 160.50 ریال میں فروخت ہوا۔

سعودی عرب: سونا خریدنے کے خواہش مند افراد موقع سے فائدہ اٹھائیں!

چودہ قیراط 1 گرام سونا 124.84 ریال میں بیچا گیا۔

مارکیٹ میں 1 اونس سونے کی قیمت 6660 ریال رہی، جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 1498.03 ریال میں فروخت ہوا۔ اسی طرح دیگر سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کے اثرات دنیا بھر کی طرح سعودی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -