تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کویت میں کرفیو ختم ہوگا یا نہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

کویت سٹی: کویتی حکومت نے 22 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے کرفیو میں توسیع کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وزراء کونسل نے بائیس اپریل سے ختم ہونے والے جزوی کرفیو میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اب کرفیو کا سلسلہ رمضان المبارک کے اختتام تک برقرار رہے گا۔

کوروناوائرس کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کویتی کابینہ کے وزراء نے ماہ صیام کے اختتام تک، 22 اپریل سے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو پر عمل درآمد برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ وزراء کے اجلاس میں وبا سمیت دیگر حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویت : کرفیو کی مدت میں مزید توسیع اور اوقات میں تبدیلی

اجلاس کے دوران ماہ رمضان کے آخری 10 دن اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کُل پابندی عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔ بابرکت مہینے کے آخری ایام اور عید کی چھٹیوں پر مکمل کے بجائے جزوی کرفیو ہی رہے گا۔

خیال رہے کہ کویت میں جزوی کرفیو نافذ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ 7 مارچ کو بھی کرفیو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم عوامی سہولت کے لیے بعض پابندیوں میں ترمیم کی گئی۔

تجارتی سرگرمیوں کا اوقات کار بڑھا دیے گئے اور پابندی میں دو گھنٹے کی ترمیم بھی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -