اشتہار

امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہوگئی، امریکا نے اسرائیل کے دفاعی نظام کے امداد کی منظوری تو دی لیکن اپنے یورپین حلیف کی ناراضگی بھی مول لی۔

نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مسلح کارروائیوں کی مخالفت میں شدت آتی جا رہی ہے لیکن امریکا اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم کومزید مضبوط بنانے کے لئے دوپچیس ملین ڈالرز کے بل پر دستخط کر دئیے۔

دوسری جانب امریکا کے قریبی اتحادی بھی اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، امریکا کے انتہائی قریب سمجھا جانے والا برطانیہ بھی اسرائیل کی مذمت پر مجبور ہوگیا، برطانیہ نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت قراردیا۔

- Advertisement -

فرانس نے کھل کراسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطیینیوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے، اسرائیل کو دفاع کا حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عورتوں اوربچوں کو نشانہ بنائے، جرمنی نے بھی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ملکوں نے غزہ کے لئے امداد دینے کا اعلان کرکے امریکی حکام کو پیغام ناراضگی دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں