اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کابل زوردار دھماکے سے گونج اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

افغان دارالحکومت کابل زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، خودکش حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ‏اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق منگل کی شب کابل کے مصروف علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی ‏گئی۔ سیکورٹی ذرائع نے حملے کو خودکش قرار دیا ہے۔

ٹولو نیوز نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خودکش حملے میں خفیہ ایجنسی کے قافلے ‏کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکا شہید راؤنڈ اباؤٹ کے علاقے پی ڈی 15 میں اس وقت ہوا جب افغان انٹیلی جینس ایجنسی ‏‏(این ڈی ایس) کا قافلہ گزر رہا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے قافلے کے قریب آ کر خود کو اڑا دیا جس کے ‏نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور شہر گونج اٹھا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ‏اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں