تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

ون ڈے رینکنگ میں پہلا، ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر، شاباش بابر اعظم

دبئی: ایک روزہ میچز کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کو یہ صلہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ 210 رنز بنانے پر دیا گیا۔

آئی سی سی کی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بابراعظم اور ڈیوڈ میلان کے درمیان نمبر ون رینکنگ میں 48 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھینتے ہوئے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ویرات کوہلی کو پچھاڑکر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

اسی اعزاز کے ساتھ پاکستان کرکٹ نے اٹھارہ سال بعد تاریخ رقم کی تھی، اس سے قبل سال دو ہزار تین میں محمد یوسف ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے آخری قومی کھلاڑی تھے، اس کے ساتھ ہی بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بنے، اس سے قبل ظہیر عباس،جاوید میانداد اور محمدیوسف بھی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر رہ چکے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -