اشتہار

روزے دار تیار ہوجائیں ! کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی میں اضافےکی پیشگوئی کردی ، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کیا ہے 23سے25 اپریل تک گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی اور شمال مغرب کی گرم ہوائیں چلیں گی تاہم شہر میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے اس سے قبل کراچی میں گرمی کی شدید لہر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویوکی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے ، مارچ میں اوسطاًدرجہ حرارت32.5ڈگری ریکارڈ کیاجاتاہے تاہم رواں سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے شہری دوپہر12سے شام4 بجے تک دھوپ میں نہ نکلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں