اشتہار

اقرا عزیز نے مداحوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی نئی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ اقراعزیز سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتیں مگر کبھی کبھار اپنی بغیر میک اپ کے تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر نو فلٹر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر ان کے مداح سادگی اور خوبصورتی کے گن گارہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے گزشتہ رات ایک سادہ سی خوبصورت نو فِلٹر نو میک اپ تصویر اپلوڈ کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح حیرانی کا شکار ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اقرا عزیز کی اس پوسٹ کے نیچے ہزاروں تعریفی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر سادگی میں بھی خوب جچتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یاسر نے اقرا کو ایوارڈ شو کے دوران پروپوز کیا تھا۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے گزشتہ سال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں