اشتہار

مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کے پی حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، کل سے 7 دن کے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

کامران بنگش نے کہا کہ میڈیکل اسٹور، اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے، عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمورجھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر میں مریضوں کی تعداد 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ماسک کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا، شام 6 بجے سے سحری تک بازار بند رہیں گے، ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

ادھر لودئر دیر انتظامیہ نے تیمرگرہ کے تمام بازار اور کاروباری مراکز کو بند کرادیا، لوئر دیر میں آج کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد رہی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، میاں بانڈہ، تازہ گرام، مانیال، کنڈرو اور بازارک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں