اشتہار

چین سے خریدی گئی 10 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چین سےخریدی گئی کوروناویکسین پاکستان پہنچ گئی، قومی ایئرلائن کے 3خصوصی ‏طیارے ویکسین لے کر پاکستان پہنچے۔

چین سے کورونا ویکسین کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ برقرار ہے آج مزید 10 لاکھ سائنوفارم ‏ویکسین کےڈوزز پاکستان پہنچے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ویکسین فیڈرل ای پی آئی کےمرکزی اسٹور منتقلی جاری ہے۔ ‏پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ ڈوز کے سودےکیےہیں۔

- Advertisement -

اب تک پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین کی 45 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچی ہیں۔ پاکستان ‏کی جانب سے آج موصول ہونے والی سائنوفام ویکسین کی یہ خوراکیں خریدی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں