اشتہار

اےآروائی فیملی کا ورلڈمیمن آرگنائزیشن کیلئے ساڑھے3 لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اےآروائی فیملی کی جانب سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کیلئے ساڑھے3 لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے صدر اے آر وائی نیٹ ورک و صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ماشااللہ ڈبلیو ‏ایم او مختلف کام کر رہا ہے اور مختلف ممالک میں 80 ملین ڈالر کا کام کر چکا ہے۔

دکھی انسانیت کیلئے سرگرم ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی فنڈریزنگ کے لیے اے آر وائی نیٹ ورک کے ‏تحت ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت صاحب حیثیت افراد ‏نے امداد کا اعلان کیا۔ ‏

سلمان اقبال

- Advertisement -

صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے کہا کہ ڈبلیو ایم او کو 20 سال ہوچکے ہیں اور یہ ‏مختلف ممالک میں رجسٹرڈ ہے اب تک ڈبلیوایم او مختلف ممالک میں 80 ملین ڈالر کا کام کر چکا ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیوایم اونےبرطانیہ میں کوروناکےدوران بھی کام کیا، کوروناکےدوران غیرمسلم ‏کوبھی کھانا پہنچایا جب کہ مولانابشیرفاروقی بہت اچھاکام کررہےہیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ سری لنکا میں وباسےانتقال کرنے والوں کی تدفین کی اجازت نہیں مل رہی ‏تھی، وزیراعظم عمران خان کی وجہ سےسری لنکامیں مسلمانوں کوتدفین کی اجازت ملی، ڈبلیوایم ‏او نے بھی مسلمانوں کی تدفین کیلئے کوششیں کی تھیں۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ڈبلیوایم او صرف انسانیت کیلئےکام کر رہی ہے اور بھی بہت کام ‏کرنےہیں، ڈبلیوایم او 5 مختلف سیکٹرز میں کام کر رہا ہے، ڈبلیوایم اوتعلیم، صحت، رہائش، روزگار ‏کیلئےکام کررہاہے ہمارےساتھ کام کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈبلیوایم او کیلئے10لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے دکھی ‏انسانیت کے لیے تنظیم کے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جو کام مرحوم حاجی عبدالرزاق ‏یعقوب نےشروع کیا اسے سلمان اقبال آگے لے کرجا رہےہیں، مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب نےجو ‏پودا لگایا تھا آج وہ تناوررخت بن گیاہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری

ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میمن کمیونٹی کی ‏خدمات کی ایک تاریخ ہے، سلمان اقبال نےڈبلیوایم او کی احسن طریقےسےچلایا، ہماری دعائیں ‏ورلڈمیمن آرگنائزیشن کےساتھ ہیں، اللہ ڈبلیوایم او کےکاموں میں برکت دے۔

عقیل کریم ڈھیڈھی

معروف کاروباری شخصیت و تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی نے 20 لاکھ روپےعطیہ کا اعلان کیا جب کہ احمد شیخانی نے ڈبلیوایم کیلئےڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں