جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا کا خوف، غیر ملکی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کرونا کی یلغار نے آئی پی ایل پر میں بھی خوف پھیلادیا ہے، متعدد غیر ملکی کرکٹرز نجی لیگ چھوڑ کر جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے سائے میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں شامل آسٹریلوی کرکٹرز وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث سخت خوف کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ذاتی وجوہات کا عذر پیش کرتے ہوئے آئی پی ایل چھورنا شروع کردی ہے۔

گذشتہ روز آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی نے بھی ذاتی وجوہات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوکر وطن واپس لوٹ گئے تھے، اینڈریو ٹائی کے بعد ایڈم زیمپا اور کین رچرڈسن آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل انگلش بیٹسمین لیام لیونگ اسٹون بھی تھکاوٹ کا عذر پیش کرکے گذشتہ ہفتے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لے رہےہیں، نازک صورت حال میں کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود نجی لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کاسامنا ہے،میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لیگ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے سے دوچار

بھارت میں کرونا کےبڑھتےکیسز کے باعث ٹی20ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے، میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے دو سے تین ممالک نے بھارت میں کرونا کی ابتر صورت حال کے باعث وہاں کھیلنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کےکچھ رکن ممالک ایونٹ کو آسٹریلیا منتقل کروانا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں