اشتہار

معروف سعودی سرمایہ کار کی یادگار دعا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے مشہور سرمایہ کار شیخ صالح کامل نے کسی زمانے میں حج پر دعا کی تھی کہ ‘یارب اپنے خزانے سے مجھے ایک ارب ریال عطا کر’۔

تفصیلات کے مطابق مقامی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے معروف سرمایہ کار کے بھانجے عبدالعزیز خوجہ نے اپنے مامو کی دعا سے متعلق کہانی سنائی کہ کسی زمانے میں شیخ صالح کامل نے دعا مانگی تھی یااللہ مجھے 1 ارب ریال عطا کر اور اس کا بوجھ اٹھانے والے بھی مجھے بخش‘۔

سابق سعودی وزیراطلاعات عبدالعزیز خوجہ نے اپنے والد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صالح کامل بچپن ہی سے قائدانہ شخصیت کے مالک تھے، وہ یونیورسٹی میں بھی سب سے الگ نظر آتے تھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شیخ غیرنصابی سرگرمیوں میں آگے آگے رہے، سعودی شہر جدہ میں فلسطین اسٹریٹ پر دلہ ٹاور انہی کی ملکیت تھا اور وہ کئی سو کمپنیوں کے مالک تھے۔

دریں اثنا دلہ البرکہ کے سابق ڈپٹی چیئرمین ناجی ناظر کا کہنا تھا کہ شیخ صالح کامل کا شمار اپنے زمانہ طالب علمی میں ان دو طالب علموں میں ہوتا تھا جن کے پاس گاڑی تھی، وہ ہمیں ہر روز شام کے وقت اپنے والد عبداللہ کامل سے ملانے کے لیے اپنی گاڑی میں لے جاتے تھے، جو اس زمانے میں سعودی کابینہ کا حصہ تھے۔

خیال رہے کہ سعودی سرمایہ کار کے حوالے سے خصوصی پروگرام مقامی چینل پر نشر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں