تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کرونا کب ختم ہوگا؟ بل گیٹس نے بتا دیا

واشنگٹن : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ایک اور دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس امیرترین انسانوں میں شمار ہونے والے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک دنیا کرونا وائرس سے نجات پالے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس کے آخر تک دنیا معمول پر آجائے گی کیوں کہ 2022 تک بیشتر ممالک کرونا ویکسین تیار کرلیں اور تقریباً ممالک میں کرونا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے لیکن بڑی حد تک کیسز میں کمی واقع ہوجائے گی کیوں کہ شہریوں کی ویکسینیشن ہوجائے گی۔

بل گیٹس نے حکومتوں کو متنبہ کیا کہ مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کےلیے تیاری رکھیں۔

Comments

- Advertisement -