اشتہار

فیس ماسک کا انوکھا انداز خاتون کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چہرے پر فیس ماسک پینٹ کر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کے استعمال کی بار بار تلقین اور واضح ہدایات کے باوجود ‏بعض لوگ اسے سنجیدہ نہیں لے رہے، حکام اور ماہرین کی ہدایات کو ایک جانب نظر انداز کیا ‏جارہا تو دوسری جانب احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو ہوا میں اڑایا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں پیش آیا جہا خاتون نے چہرے پر ماسک پینٹ کروا ‏کر حقیقی ماسک ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے ایک ویڈیو بھی بنائی کہ جب وہ سپر ‏اسٹور میں داخل ہونے لگی تو ماسک نہ پہننے پر گارڈ نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔

- Advertisement -

Influencers face deportation from Bali over 'provocative' prank

خاتون میں کار میں آئی جہاں ساتھی نے اس کے چہرے پر ماسک پینٹ کر دیا اور یہ ظاہر کیا کہ ‏حقیقی ماسک پہنا ہے، وہ سیکورٹی گارڈ کے آنکھوں میں دھول جھونکتی ہوئی اسی دروازے سے ‏سپراسٹور میں داخل ہو گئی۔

ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے معاملے کا نوٹس لیا اور ماسک کا مذاق بنا کر دھوکا دہی دینے پر ‏خاتون کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں