جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کورونا صورتحال کے پیش نظر آکسیجن گیس کے کسی بحران نمٹنے کیلئے آکسیجن سلنڈرزاور کنسنٹریٹرز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آکسیجن گیس کےکسی بحران سےنمٹنے کیلئے قبل از وقت انتظامات جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آکسیجن سلنڈرز اور کنسنٹریٹرز درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے این سی او سی کو آکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن سیلنڈرزاور کنسنٹریٹرز درآمد کا فیصلہ وزارت صنعت نے کیا ہے، آکسیجن سیلنڈرز، کنسنٹریٹرز برآمد کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سلنڈرزدرآمدکافیصلہ ملک میں گیس کی بلاتعطل سپلائی اور اسپتالوں کو آکسیجن سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ، اضافی سیلنڈرز دستیابی پرہیلتھ سیکٹر کوفراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نجی شعبے کے سلنڈرز غائب ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں، نجی شعبے میں آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یاد رہے آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے ، جس کے بعد  لاہور کے  7 بڑے اسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں