اسلام آباد : وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ کوریااسمارٹ فونزمینوفیکچرنگ،اسمبلنگ میں پاکستان کی مددکرے اور آئی ٹی وٹیلی کام کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سے کوریا کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےمعاملات،آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن پرگفتگو کی گئی۔
سید امین الحق نے کہا کہ فریقین نےآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرمیں تعاون بڑھانےپراتفاق کیا، پاکستان کوریاکےساتھ تعلقات کوبڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹلائزیشن کےحوالےسےاقدامات کررہی ہے، پاکستان کاآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرتیزی سےترقی کررہاہے، جس سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں43.59فیصداضافہ ہواہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کوزیادہ سےزیادہ سہولیات دینےکیلئےاقدام کررہےہیں، ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کےلیےپرعزم ہیں، آئی ٹی کے میدان میں کوریا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
امین الحق کا کہنا تھا کہم کوریااسمارٹ فونزمینوفیکچرنگ،اسمبلنگ میں پاکستان کی مددکرے اور آئی ٹی وٹیلی کام کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان اورکوریا کے مابین آئی ٹی پروفیشنلز کاتبادلہ بہت اہم ہے۔
کورین سفیر کا کہنا تھا کہ کوریا پاکستان میں انفارمیشن ایکسیس سینٹر قائم کرنا چاہتا ہے۔