اشتہار

’’دوسروں کی خامیوں پر نظر رکھنے کی فرصت نہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ خود میں اتنی خامیاں ہیں کہ دوسروں کی خامیوں پر نظر رکھنے کی فرصت نہیں ہے۔

اداکارہ ریما نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے ریما خان کا کہنا تھا کہ میں بچوں کو بگاڑنے والی نہیں ہوں، نوالہ سونے کا اور آنکھ شیر کی ہونی چاہیے، پیار اپنی جگہ ہے اور ڈسپلن اپنی جگہ ہے۔

- Advertisement -

ریما خان نے کہا کہ اگر آپ ابھی سے اپنے بچوں کو تربیت نہیں دیں گے تو وہ بڑے ہوکر اچھا انسان کیسے بنیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ فلاں نے آپ کے لیے یہ بات کہہ دی اور آپ نے کوئی جواب نہیں دیا تو میں کہتی ہوں کہ خود میں اتنی خامیاں ہیں میں تو ان کو ٹھیک کرنے میں لگی ہوں دوسروں کی خامیوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹائم نہیں ہے۔

اداکارہ نے خوبیوں اور خامیوں سے متعلق شعر بھی پڑھ کر سنایا۔

تو اپنی خوبیاں ڈھونڈ، خامیاں نکالنے کے لیے لوگ ہیں نا
اگر رکھنا ہے قدم تو آگے رکھ، پیچھے کھینچنے کے لیے لوگ ہیں نا
سپنے دیکھنے ہیں تو اونچا دیکھ، نیچا دکھانے کے لیے لوگ ہیں نا
اپنے اندر جنون کی چنگاری بھڑکا، جلنے کے لیے لوگ ہیں نا
پیار کرنا ہے تو خود سے کر، نفرت کرنے کے لیے لوگ ہیں نا
تو اپنی الگ پہچان بنا، بھیڑ میں چلنے کے لیے لوگ ہیں نا
تو کچھ کرکے دکھا دنیا کو، تالیاں بجانے کے لیے لوگ ہیں نا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں