اشتہار

ویکسینیٹڈ عملہ: قومی ایئر لائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن نے خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے پی آئی اے نے کرونا سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع ‏کیا تھا، ایک ہفتے کے قلیل وقت میں پی آئی اے نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ویکسینیشن کی پہلی ڈوز مکمل کرلی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چار سو سے زائد پائلٹس اور سات سو سے زائد فضائی عملے کی ویکسین کی پہلی ڈوز مکمل کی گئی، کراچی ، لاہور اسلام آباد اور پشاور میں ہوابازوں اور فضائی میزبانوں کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل مکمل کیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیٹڈ عملہ؛ پی آئی اے کا اہم اقدام

دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کل سے فرنٹ لائن ورکرز جن میں بکنگ اسٹاف اور ٹریفک کا عملہ شامل ہوگا ان کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرے گا جبکہ ہوا بازوں سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز مئی کے وسط تک مکمل کرلی جائے گی۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں اسی لئے حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں