اشتہار

عمان حکومت نے مزید ملازمتیں فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : حکومت عمان پہلی سہ ماہی کے دوران ملازمت کے خواہشمند افراد کو تقریباً10ہزار ملازمتیں مہیا کرنے میں کامیاب ہوگئی، رواں سال32ہزار عمانی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ بات عمان کے وزیر محنت ڈاکٹر مہاد بن سید بن علی باؤوین نے گزشتہ روز میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نوکریوں کی فراہمی کے لئے سلطان ہیثم بن ترک کی ہدایت کے مطابق وزارت محنت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً10،000 ملازمتیں مہیا کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت محنت نے جنوری 2021 میں اعلان کیا تھا کہ رواں سال32،000 ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کا پچھلے تین ماہ کے دوران ہم عمانیوں کو 9،800 سے 10،000 کے درمیان نئی ملازمتیں فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبے میں تقریبا 4000 ملازمت کے مواقع دیے گئے تھے اس کے لئے ٹیسٹ بھی ہوئے تھےاور تقریبا 4000عمانی شہریوں نے پہلی بار روزگار حاصل کیا جبکہ تربیت کے ساتھ ملازمت کے مزید 2000 مواقع بھی ملے، اس طرح ہم نے 10،000 ملازمتیں فراہم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ملک میں کام کرنے والے تارکین وطن کی تعداد کو دیکھیں تو وہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیں ان میں سے صرف 10فیصد ایسے ہیں جو قابل بدلاؤ ہیں جبکہ باقی ملازمتیں کم تنخواہوں والی ہیں جہاں ہم آجروں کو عمانی کے ساتھ بدلے جانے کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس 10 فیصد کے ساتھ ہمارے پاس 140،000 سے 200،000 ملازمت کے مواقع میسر آسکتے ہیں جس کے لئے ہم عمان کے ساتھ تارکین وطن کی جگہ لے سکتے ہیں تاہم ہمیں ایسا کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں مشکل بھی پیش آئے گی تا ہم یہ کام ضرور کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں