اشتہار

چین کا نیا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا مشن، بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے لیے پہلا موڈیول خلا میں روانہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین خلا میں اپنا اسپیس اسٹیشن تیار کرنا چاہتے ہے اسی سلسلے میں پہلا موڈیول کامیابی سے روانہ کیا۔

پانچ خلائی ایجنسیوں کے اشتراک سے اس وقت خلا میں صرف ایک ہی خلائی اسٹیشن موجود ہے لیکن اب چین نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ اپنا اسپیس اسٹیشن قائم کرکے رہے گا، مشن کی تکمیل کے لیے چینی ماہرین کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

چین نےنیا خلائی سٹیشن قائم کرنے کیلئے پہلا موڈیول خلا میں روانہ کر دیا

چین نے تیانے نامی موڈیول وینچانگ اسپیس لانچ سینٹر سے ’مارچ 5 بی وائی 2 راکٹ‘ پر روانہ کیا۔ بیجنگ حکومت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ نیا خلائی اسٹیشن 2022 تک فعال ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ خلا میں اس وقت ‘انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن’ قائم ہے جس میں چین کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

یہ اسٹیشن امریکا، جاپان، کینیڈا، روس، اور یورپ کی خلائی ایجنسیوں نے مل کر تیار کیا ہے۔ ممکنہ طور پر چین کا نیا خلائی سٹیشن خلا میں انٹرنیشنل اسٹیشن کی اجارہ داری ختم کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں