کراچی: سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ جلد ترکی جاکر ترک صدر کو اپنی بنائی گئی پینٹنگ بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی پینٹنگ تھامے ہوئی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ اسلامی دنیا سے میرے پسندیدہ رہنماؤں کی تصویر میں میرے فن کا بہترین مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، میں جلد ترکی جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ترک صدر کو اپنی پینٹنگز بطور تحفہ پیش کروں گی۔
The best of my art can be seen in the portraits of my favourite leaders in Islamic world, Pakistan pays tribute to sir @RTErdogan . I will be visiting Turkey soon in shaa Allah for my exhibition, will present you this portrait as a gift from Pakistan.
Pakistan loves Turkey 😇 pic.twitter.com/3uqi4r0A80— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) April 28, 2021
اس سے قبل رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ طیب اردوان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ رابی پیر زادہ قبل ازیں متعدد مشہور شخصیت کی خوبصورت خاکے تیار کرچکی ہیں، رابی نے حال ہی میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنائی تھی اورمداحوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ کو شیئرکیا تھا۔