تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

تین ہزار کرونا مریضوں کی گمشدگی بھارتی حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

نئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹک میں ہزاروں کرونا مریضوں اچانک گمشدگی، حکومت کےلیے بڑی مشکل کھڑی کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں کرونا کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، کرونا کے لاپتہ مریض شہریوں کےلیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں تین ہزار کرونا مریض اپنا موبائل فون بند کرکے گھروں سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

پولیس نے گمشدہ مریضوں کی تلاش شروع کردی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ کرونا مریض شہر و ریاست میں وبا کے پھیلاؤ کا باعث سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوئے جب کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض 24 گھنٹے کے دوران جان کی بازی ہارے۔

Comments

- Advertisement -