تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

افغان صوبے لوگر میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق، پاکستان کی مذمت

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں اسپتال کے قریب کار بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا صوبائی دارالحکومت پل عالم میں کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے، پاکستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا، گیسٹ ہاؤس میں عام مسافروں سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا موجود تھے، جاں بحق افراد میں طلبا بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک اسپتال بھی واقع ہے، جاں بحق طلبا یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دینے کے لیے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اس طرح کے گیسٹ ہاؤس طلبا، مسافروں اور غریب افراد کی عارضی رہائش کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ عام طور پر مفت دستیاب ہوتے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر جگہ اور ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -