جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کورونا کی تیسری لہر: ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے نے مسافروں کی کمی کی وجہ سے چار ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے میں مسافروں کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد کے لیے چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بھی معطل کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سرسید ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد جائے گی، سرسید ایکسپریس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح قراقرم ایکسپریس کراچی سے جناح، بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں