اشتہار

بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی ان ہی کے گلے پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کورونا وائرس کی شدت کے باوجود آئی پی ایل کو جاری رکھنے کی بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی ان ہی کے گلے پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو لپیٹ میں لے لیا، آئی پی ایل فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں اور چنئی سپر کنگز کے سپورٹنگ اسٹاف میں موجود تین ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

رپورٹ کے مطابق لیگ میں آج شیڈول رائل چیلنجرز بنگلور اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ بھی ملتوی کردیا گیا۔

- Advertisement -

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے میچ کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث یہ میچ منسوخ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں