جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف ، وزیراعظم کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویزپر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

- Advertisement -

اجلاس کو مہنگائی کو روکنے کےلیےبنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا، کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کارکردگی کی تعریف کی گئی جبکہ وزیراعظم نے حالیہ حکومتی اوروزارتی حکمت عملی پرفواد چوہدری کو سراہا۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس ‏میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی ‏سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا ‏اجرا کیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےساتھ مہنگائی کی ‏شرح کو روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےترقیاتی ‏منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں